• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر برطانیہ بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منائے گی ،فہیم کیانی

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر برطانیہ بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے۔ 4فروری کو برطانوی پارلیمنٹ میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان ہوں گے۔ ممبران پارلیمنٹ، ممبرز ہائوس آف لارڈز اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سرکردہ رہنما اور کشمیری قائدین خطاب کریں گے مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ چھ ماہ سے مسلسل کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالیوں بھارتی حکومت کی سازشوں اور ناپاک عزائم پر روشنی ڈالی جائے گی برطانوی حکومت کی توجہ مبذول کرائی جائے گی کہ وہ ان حالات میں مداخلت کرے اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل پر توجہ دی جائے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگراموں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ملک کے دیگر شہروںمیں بھی یوم یکجہتی کے حوالے سے جلسہ عام ،تقریبات اور سیمینارز منعقدکے جائیں گے ۔ فہیم کیانی نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں حریت کانفرنس کے رہنما الطاب بٹ، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب بھی خطاب کریں گے۔
تازہ ترین