• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریونیو اینڈ کسٹمز اسٹاف خود تشخیصی کی ڈیڈ لائن والے دن ہڑتال کریگا

لندن (پی اے) دفتر کی بندش پر دیرینہ تنازع پر ریونیو اینڈ کسٹمز اسٹاف خود تشخیصی کی ڈیڈ لائن والے دن ہڑتال کرے گا۔ 29اور30کو کام بند کرنے کے اعلان کے بعد مغربی لندن میں ایلنگ میں پبلک اینڈ کمرشل سروسز یونین کے ارکان جمعہ31جنوری کو واک آئوٹ کریں گے۔ ورکرز دفتر کی بندش کے خلاف کئی ہاف ڈے ورک آئوٹ کرچکے ہیں۔ پی سی ایس کے جنرل سیکریٹری مارک سرووٹکا نے کہا ہے کہ ایلنگ میں ایچ ایم آر سی اسٹاف دفتر کی بندش رکوانے کے لیے ملک بھر میں ٹیکس ورکرز کے لیے کھڑا ہورہا ہے۔ حکومت پہلے ہی ٹیکس کی بڑی رقم جمع کرنے میں ناکام ہے اور اخراجات میں کمی کیخیال کا مطلب یہ ہے کہ اس کے دفتر بند کرنے کے منصوبے سے مزید جانبر اور سکلز ختم ہوجائیں گے۔
تازہ ترین