• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرائن میں بچوں سے زیادتی کے مجرم کیلئے نیا قانون

کیف(آئی این پی) یورپی ملک یوکرائن میں ایک نیا قانون متعارف کرادیا ، جس کے تحت بچوں سے زیادتی کے مجرم کو جیل میں کیمیکل انجکشن لگا کر جنسی طور پر ناکارہ کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق یورپی ملک یوکرائن میں بچوںسے زیادتی کے مجرموں سزا ک کے لئے نیا قانون بنالیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جرم ثابت ہونے پرمجرم کوجیل میں کیمیکل انجکشن لگاکرجنسی طورپرناکارہ کردیاجائے گا۔یہ قانون 18 سے 65 سال تک کی عمرکے مجرموں پر لاگو ہوگا۔خیال رہے یوکرائن میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کی شرح حالیہ برسوں میں بہت تیزی سے بڑھی ہے، 2017 میں320 بچوں سے زیادتی رپورٹ ہوئی لیکن اصل اعدادوشماراس سے کہیں زیادہ ہے۔یوکرائن پولیس کے سربراہ ویاچیسلیف ایبروسکین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں صرف 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں 4 کم سن بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور یہ وہ کیس تھے جو والدین نے پولیس کو رپورٹ کیے۔ زیادہ تر لوگ مجرموں کے خوف اور شرمندگی کے ڈر سے واقعات رپورٹ ہی نہیں کرتے۔
تازہ ترین