• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور سیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کا تحفظ کیا جائے، ندیم حسن

مانچسٹر (نمائندہ جنگ ) اوور سیز پاکستانی کمیونٹی نے وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر اپنے وطن میں چھوٹے پیمانے پر مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہے، تاہم بعض مفاد پرست وزیر اعظم عمران خان کی ملکی ترقی خوشحالی مین رکاوٹیں ڈالنے کے درپے ہیں، ان خیالات کااظہار سرمایہ کاری کرنے والے کمیونٹی رہنما ندیم حسن نے وزیر اعظم سے خصوصی اپیل میں کیا، انہوں نے کہا کہ آپ نے جس طرح اقوام متحدہ اور اب ڈیووس میں کشمیر اور امن کے حق میں پاکستانی عوام کا مؤقف پیش کیا۔اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں آپکو بڑی پذیرائی ملی ہے آپکےاس عزم کو بھی دنیا نے بہت سراہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو بھی آپ ماحولیاتی آلودگی سے پاک دیکھنا چاہتے ہيں۔ ہم آپکے اس اقدام کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جو ملین ٹری کی شکل میں آپ نے شروع کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کاموسم پچھلے سالوں کی نسبت بہت خوشگوار ہے۔ نديم حسن نے مذید کہا کہا کہ دنیامیں ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے CNG کو ایک بڑی پزیرائی حاصل ہے۔ اسی وجہ سےآپ نے CNG سیکٹر کو فروغ دینے کا وعدہ کیا تھا اور ہم آپکی RLNG کی امپورٹ پرائس میں کمی کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہيں، مگر بدقسمتی سے کچھ عناصر نے اس کے خلاف کام کرنا شروع کیا اور سی این جی سیکٹر جو ماحولیاتی اور سستا ایندھن فراہم کرنے میں دن رات کوشاں ہےاس کا گلا اچانک 19 دسمبر 2019 کو دبا دیا گیا اور پچھلے 37 دنوں میں صرف 4 دن گیس فراہم کی گئی۔ إس وجہ سے إس کاروبار سے منسلک 300,000 ملازمین بے روزگار ہو گئے۔ ہم نے 20 جنوری کو آپ کی خدمت میں اپیل کی جس کا آپ نے فوری نوٹس لیا اور 22, 25 اور 26 جنوری کو جزوی گیس بحال کر دی گئی۔ جب 2015 میں RLNG امپورٹ کرنی شروع کی تو کوئی بھی سیکٹر إس گیس کو لینے کے لیے تیار نہ تھا ماسوائے CNG سیکٹر کے اور اس سیکٹر نےSNGPL کو پہلے سےجمع شدہ سیکورٹیز کے باوجود RLNG امپورٹ کرنے کے لیے مزید اربوں روپے کی سیکورٹیز جمع کروائیں جو آج بھی SNGPL کے پاس جمع ہیں۔ مگر انصاف کہ تقاضوں کے برخلاف CNG سیکٹر کے پیسوں سے امپورٹ کی گئی گیسCNG ان کو نہیں دی جا رہی ہے۔مودبانہ گذارش ہے کہ CNG سیکٹر کی گیس کو مکمل طور پرفوری بحال کرکے أن عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے جو آپ کے وژن کے خلاف کام کررہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے لئے MDI پورے ماہ کے بجائے صرف 3 دن کے حساب سے چارج کی جائے۔ اس اقدام سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہونے سے بچ جائیں گے اور مزید بیرونی سرمایہ کاری وطن عزیز میں آئے گی۔
تازہ ترین