• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ملکی معیشت کو مضبوط کررہے ہیں، پی ٹی آئی مڈ لینڈ

لیسٹر (نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی ایسٹ مڈ لینڈ کے مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنمائوں نے حکومتی کارکردگی اور پالیسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام تر حالات اور مشکلات کے باوجود پاکستان کے وقار میں اضافے اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ لیسٹر میں پی ٹی آئی ایسٹ مڈ لینڈ کے صدر نصیر حسین کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں سینئر نائب صدر راجہ امتیاز حسین، سیکریٹری جنرل خالد ورک، سیکریٹری اطلاعات اظہر حسین سمیت مختلف عہدیداروں اور دیگر ونگ سے وابستہ پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔ شرکا اجلاس نے عمران خان کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے لیکن نامساعد حالات کی وجہ سے ابھی کچھ مزید وقت لگے گا، جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کو ایسٹ مڈ لینڈ میں مزید فعال کرنے کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔ شرکا اجلاس نے مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کیا گیا کہ اتفاق اپناکر پارٹی منشور کے مطابق کام کیا جائے گا۔
تازہ ترین