• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمبرگ میں بھارتی یوم جمہوریہ، سکھوں اور کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا

ہمبرگ ( پ ر) بھارت کے یوم جمہوریہ کوکشمیری اور سکھ کمیونٹیٰ نے ہمبرگ میں مشترکہ طور پر یوم سیاہ کے طور پر منایا ، ہمبرگ سٹی سنٹر میں احتجاجی ریلی اور مارچ کیا گیاسکھوں کے ساتھ ظلم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دہشتگردی کے خلاف نعرے بازی کی گئی کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے، مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے، مودی بھارت میں اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے کشمیر کو مکمل طور پر لاک ڈائون کر رکھا ہے ،چھ ماہ سے مسلسل کرفیو ہے ،سکھوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے بل بوتے پر دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروائی جائیں کشمیری، پاکستانی، سکھوں اور انسانی حقوق کی مختلف سرکردہ تنظیموں کے رہنمائوں نے مظاہرے کا اہتمام کیا، تحریک کشمیر جرمنی ہمبرگ کے صدر ریاض شاہد گھمن، مسلم لیگ ن یوتھ جرمنی کے رہنما رانا عامر محمود، تحریک انصاف جرمنی کے مرکزی رہنما حافظ عظیم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک ظالم ملک ہے، بھارت میں کوئی جمہوریت نہیں، انسانوں کی کوئی قدر نہیں، جمہوریت کے نام پر انسانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مودی جس پر دہشتگردی کے الزام میں یورپ اور امریکہ کے داخلے پر پابندی تھی، آج جس طرح کے حالات پیدا کر رکھے ہیں وہ خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متنازع شہریت بل پر بھارت کے عوام بھی مودی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، سڑکوں پر کھڑے ہیں مودی کے ہاتھوں کسی کی جان مال اور عزت محفوظ نہیں مودی کادہشتگرد تنظیوں کے ساتھ تعلق ہے اور انہیں قتل عام کی کھلی اجازت دے رکھی ہے ۔ مظاہرین نے مختلف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے نعرے لگا رہے تھے کہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیا جائے کشمیر سے درندہ صفت فوج کو نکالا جائے اور مسلہ کشمیر کو پُرامن طور پر حل کیا جائے۔ مظاہرے میں کشمیری، پاکستانی، سکھ اور انڈین کمیونٹی کے سیاسی، سماجی، مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی اور مودی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے مطالبہ کیا کہ جرمن حکومت اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیںانتہائی سنگین صورت حال پر توجہ دے اور مسلہ کشمیر اور خالصتان کو حل کیا جائے۔
تازہ ترین