• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میںیومیہ 2ہزار خواتین شوہروں پر تشدد کی مرتکب

لندن(آئی این پی) برطانوی پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیویوں کے شوہروں پر تشدد کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے بیویوں کے ہاتھوں متاثر ہونے والے شوہروں کے حوالے سے رپورٹ جار ی کی جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سال کے دوران ایسی خواتین کی تعداد تین گنا بڑھ گئی جو اپنے خاوندوں کو مار پیٹ کا نشانہ بناتی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف برطانیہ میں ہی 2009 میں بیویوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے 27 ہزار 762 شوہروں نے کیسز رپورٹ کیے، 8 سالوں یعنی 2018 تک یہ تعداد بڑھ کر 92 ہزار 409 تک پہنچ گئی۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ واقعات برطانیہ کے مغربی علاقے یارک شائر میں رپورٹ ہوئے جہاں 10 ہزار خواتین نے اپنے شوہروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔برطانوی پولیس کے مطابق خواتین کی جانب سے ہونے والے تشدد میں اس قدر اضافہ ہوگیا کہ اب روزانہ اوسطا دو ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
تازہ ترین