• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑی اور کوچ: لیوک رونکی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ڈبل رول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈکے مالک علی نقوی نے کہا ہے کہ سپر لیگ میں لیوک رونکی سے ڈبل کام لیں گے، وہ چند میچز کھیلے گے اور مصباح الحق کے ساتھ ٹیم کی کوچنگ بھی کریں گے۔ تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ پندرہ فروری سے کراچی میںکیمپ شروع ہوگا۔ منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈکا کمبنشن بہت اچھا ہے۔ پی ایس ایک پاکستان میں ہورہا ہے جوش زیادہ ہے۔ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر موسی خان سے بہت توقعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے فیصلوں پر مداخلت نہیں کرتے، مصباح الحق سے کوچنگ کی بات بہت پہلے سے کررہے تھے، ہم زیادہ پیسے نہیں دیتے، مصباح پی سی بی میں چلے گئے۔ادھر کرکٹر رومان رئیس نے کہا ہے کہ اب وہ مکمل طور پر فٹ ہوچکے ہیں اور پی ایس ایل فائیو میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے لئے تیار ہیں۔ انجری میں بھرپور مدد کرنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکر گزار ہوں ۔ بہتر کارکردگی دکھاناچاہتا ہوں،اس مرتبہ مختلف نظر آؤں گا۔

تازہ ترین