• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آئی سی وی ڈی کیلئے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے ایوارڈز

کراچی( پ ر) قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے لئے یہ بات باعث اعزاز ہے کہ اس کو 12 ویں نیشنل فورم آف انٹرنیشنل کارپوریٹ سوشل ریسپانسبٹی سمٹ 2020 میں عوام کو بلا امتیاز خدمات فراہم کرنے پر 9 ایوارڈز سے نوازا گیا۔این آئی سی وی ڈی کو دنیا میں امراضِ قلب کا بہترین ادارہ بنانے پر پروفیسر ندیم قمر، حیدر اعوان، عذرہ مقصود اور ڈاکٹر حمیداﷲ ملک مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہاراین آئی سی وی ڈی کے منیجمنٹ کنسلٹنٹ حیدراعوان ، سی اواو عذرہ مقصود اور ایڈمنسٹریٹو ایگزیکٹو ڈاکٹر حمیداﷲملک نے این آئی سی وی ڈی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔

تازہ ترین