• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ یونیورسٹی، سمندری شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے میڈیا کے کردار پر سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان قدرتی طور پر بحری ذخائر سے مالا مال ہے۔ میری ٹائم معاملات، سیاحت، اور ساحلی آبادیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ میری ٹائم اسٹڈی فورم نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز اور نیشنل سینٹر برائے میری ٹائم پالیسی ریسرچ کے تعاون سے بحریہ یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ میڈیا اور بحری معاملات کے ماہرین جن میں ڈاکٹر سید محمد انور، پریذیڈنٹ ایم ایس ایف، کموڈور (ر) علی عباس، ڈائریکٹر این سی ایم پی آر، اویس اقبال،ڈیجیٹل میڈیا ماہرین، نے کموڈور (ر) محمد عبید اللہ کی زیر صدارت سیمینار میں سمندری شعبے کو مضبوط بنانے میں میڈیا کے کردار پر بات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میری ٹائم اسکولز ڈاکٹر انیل سلمان، ڈائریکٹر ایم ایس ایف سلمان جاوید، اور جنرل سیکریٹری ایم ایس ایف نوفل شاہ رخ بھی موجود تھے۔سیمینار کے اختتام پر سوال جواب کا دور ہوا جس میں شرکاء نے پینلسٹس سے اپنے سوالات پوچھے۔ کموڈور (ر) محمد عبید اللہ نے اختتام پر مرکزی خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ساحلی پٹی پر ماہی گیری، جہاز توڑنے، سمندری زندگی، مینگرووز اور ماحولیاتی آلودگی، وہ معاملات ہیں، جو ساحلی سیاحت کے علاوہ ہیں، اور جن میں میڈیا کی توجہ کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین