• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت 418 طلبہ کو انعامات دیئے جائینگے

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات اور مدارس و جامعات کے اعزاز میں تقریب 6 فروری کو جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں ہوگی۔ اس تقریب میں ملکی و صوبائی سطح پہ چار سو اٹھارہ (418) پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو نقد انعامات سمیت نشان اعزاز و نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔ وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس تقریب میں گزشتہ چھ سالوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے چار سو اٹھارہ طلبہ وطالبات سمیت ان چھپن مدارس و جامعات کو بھی پہلی بار وفاق المدارس کی جانب سے نشان اعزاز دیا جائے گا۔

تازہ ترین