• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سندھ حکومت کا آئی جی کیلئے مزید نام دینے سے انکار، وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے رابطہ

وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے رابطہ


کراچی (ایجنسیاں‘جنگ نیوز)آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا فون پر رابطہ ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وفاقی کابینہ میں آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق ہونے والی بات چیت سے وزیراعلی سندھ کو آگاہ کیا۔

گفتگو میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہم جو نام دے چکے ہیں انہی میں سے کسی کو آئی جی لگایا جائے‘اب کوئی اور نام نہیں دیں گے‘ وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ سندھ سوتیلا صوبہ ہے ‘کیاآئی جی کی تبدیلی کیلئے ہمیں اقوام متحدہ جانا پڑیگاجبکہ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آئی جی کاکام تقریر نہیں بلکہ پولیسنگ کرنا ہے ۔

سندھ کے وزیر اطلا عا ت و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ کلیم امام اپنی باتوں سے ہمارے تحفظات درست ثابت کر رہے ہیں، کیا ہمیں آئی جی کی تبدیلی کے لیے اقوام متحدہ جانا پڑے گا؟۔

آئی جی سندھ کے تبادلے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری لینا دہرا معیار ہے‘ صرف سندھ میں تبادلے پر کئی لوگوں کی پریشا نیاں ان کے چہروں پر عیاں ہیں ‘ وفاقی حکومت نااہل آئی جی اور دیگر افسران کے ذریعے سندھ میں امن وامان اور ترقی کی رفتارکو روکنا چاہتی ہے۔

سندھ سو تیلاصو بہ ہے اور یہا ں پی ٹی آئی کی حکو مت مو جو د نہیں ہے اس لئے ہما ر ے ساتھ ایسا رویہ اپنا یا جا رہا ہے آئی جی کے تبا دلے کے حوالے سے دوہرا معیا ر اپنا یا جا رہا ہے اگر یہ قا نو نی طریقہ ہے تو پنجاب اور کے پی کے صو بو ں سے ہٹا ئے گئے آئی جیز غیر قا نو نی کہلائیں گے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے اپنے کیمپ آفس میں ایم کیوایم کے کارکنان کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ 

سعید غنی نے کہا کہ مو جو دہ آئی جی کی پریس کا نفرنس کسی سیا سی پا ر ٹی کے رہنما کی پریس کا نفرنس ظا ہر ہو رہی تھی‘ اس کا مطلب کہ تانے بانے کہیں اور ملتے ہیں کہیں ایسا تونہیں کہ تبادلے سے فردوس اورحلیم کی روزی روٹی بند ہوجانی ہے یہ آگ دونوں طرف لگی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین