• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آئی جی سندھ کے تبادلے کی منظوری مؤخر، وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کا نام واپس کردیا

آئی جی سندھ کے تبادلے کی منظوری مؤخر، وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کا نام واپس کردیا 


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے آئی جی سندھ کے تبادلے کی منظوری مؤخر کرتے ہوئے نئے آئی جی کیلئے مشتاق مہر کا نام واپس کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی مراد علی شاہ مل بیٹھ کر آئی جی کا معاملہ حل کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)کی جانب سےآئی جی سندھ کی تبدیلی پر اعتراض کیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےبتایاکہ وفاقی کابینہ میں شامل سندھ سے تعلق رکھنے والے وزرا سمیت اکثریت نے صوبائی پولیس کے سربراہ کیلئے تجویز کردہ مشتاق مہر کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے بعد کابینہ نے آئی جی سندھ کیلئے مشتاق مہر کا نام واپس کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو وزیراعلیٰ سے ایک مرتبہ پھر مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجوزہ نام اور نئے نام جن پر دونوں کا اتفاق رائے ہو ان کو کابینہ کے سامنے لایا جائے اور مشتاق مہر کی تعیناتی کے حوالے سے اختلاف ہوا ہے اور اس معاملے کو گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ کی مشاورت کے بعد کابینہ کے ایجنڈے میں لایا جائے گا۔

کابینہ کی جانب سے گورنر سندھ کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ اور وزیرِ اعلیٰ سندھ باہمی مشاور ت سے کسی بھی افسر کی بطور آئی جی تعیناتی پر اتفاق کریں تاکہ آئی جی کی تقرری کا فیصلہ کیا جا سکے۔

تازہ ترین