• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کی پاکستانی تاجروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

کراچی ( نیوز ڈیسک) بنگلادیش نے 2021 تک 50 ارب ڈالر تک ایکسپورٹ کا ہدف رکھا ہے اورچاہتا ہےکہ پاکستان وہاں سرمایہ کاری کرے تاکہ وہ دنیا کا دوسرا بڑاگارمنٹ ایکسپورٹر بن سکے۔

بنگلا دیش کے پاکستان میں ہائی کمشنرطارق احسن نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تجارتی پروگرام کے موقع کہا کہ’’ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بنگلادیش سے زیادہ سے زیادہ امپورٹ کرے‘‘۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے لئے بنگلادیش میں گارمنٹس میں سرمایہ کاری کرنے کے بڑے مواقع ہیں اور حکومت نے 100 سے زیادہ اکنامک زونز بنائے ہی جبکہ بنگلادیش میں غیرملکی سرمائی کاری کے لئے سہولیات کی فراہمی کے مراکز بنا رکھے ہیں۔

گزشتہ سال بنگلادیش کو پاکستانی ایکسپورٹ کا حجم 744 ملین ڈالر سے زائد تھا۔کراچی میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نور ہلال نے اپنے ملک کے اقتصادی سفر پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

نور ہلال نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش تیزی سے ترقی کرنے والی 10بڑی معیشتوں میں شامل ہےجو دنیا کے بہت سے ممالک کیلئے رول ماڈل ہے۔

275؍ ارب ڈالر سے زائد کے جی ڈی پی کے ساتھ بنگلہ دیش چین کے بعد ملبوسات کی ایکسپورٹ میں دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے ۔

تازہ ترین