• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم پر کرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) اسرائیل عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر کرپشن کے الزام میں باقاعدہ فرد جرم عائد کردی۔

نیتن یاہو کی جانب سے استثنیٰ لینے کی کوشش میں پارلیمانی استثنیٰ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ مقدمے کی کارروائی میں مہینے لگیں گے یا برسوں تک یہ مقدمہ چلتا رہے۔

قبل ازیں نیتن یاہو نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سے درخواست کی کہ میں اپنے خلاف مقدمے کی کارروائی میں پارلیمانی استثنیٰ کی درخواست واپس لیتا ہوں۔ ان کے اس اعلان کے بعد ہی عدالت نے ان پر باقاعدہ فرد جرم عائد کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے کے اعلان کے سلسلے میں ان سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں، جبکہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں فرد جرم کے لیے دستاویزات پیش کیں۔

تازہ ترین