• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ائرپورٹ پر کاونٹر الاٹمنٹ کیخلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) سول جج راولپنڈی نے سول ایوی ایشن کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے کاونٹر الاٹمنٹ کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی۔ سید نصیب شاہ شاہ نے راولپنڈی کی عدالت میں دعوی دائر کیا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ماسٹر مینجمنٹ نامی کمپنی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کاونٹر الاٹ کئے ہیں جس کے خلاف معزز عدالت سے حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا ہے جس پر سول جج راولپنڈی نے حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی اور تحریری فیصلے میں قرار دیا چونکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عارضی طور پر صرف 6 ماہ کیلئے کاونٹر الاٹ کئے ہیں اس لئے حکم امتناع جاری نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین