• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گور نر کا 751اراکین یورپی پارلیمنٹ کوبھارتی مظالم کیخلاف خط

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر سمیت751اراکین یورپی پارلیمنٹ کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف شہریت قانون کیخلاف خط لکھ دیا۔بھارت کی جانب سے کشمیر اور بھارت میں اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کے7کنونشنز کی خلاف ورزی کی نشاند ہی بھی کر دی۔ 30جنوری کو بھارت کے خلاف یورپی پار لیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کیلئے اراکین یورپی پار لیمنٹ سے ووٹ دینے کا مطالبہ کر دیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یورپی پار لیمنٹ میں قراردادجمع کروانے پر یورپی اراکین پار لیمنٹ کا بھر پور شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آج بھی امن کی بات کر رہا ہے اوروزیر اعظم عمران خان دنیا بھر میں کشمیر یوں کے سفیر بن کرانکا مقدمہ لڑ رہے ہیں کیونکہ امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل لازم ہو چکا ہے بھارت نے شہریت قانون اور کشمیر میں 177دن کا کر فیو لگا کر بنیادی انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کے7کنونشنز کی بھی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی مظالم کے خلاف 30جنوری کو قرارداد کی منظوری کیلئے اپنا کرداد ادا کریں کیونکہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور سی اے اے قانون بھارتی دہشت گردی ہے اوربھارتی متنازعہ شہریت بل دنیا میں سب سے بڑے کرائسس کو جنم دے رہا ہے۔گور نر پنجاب نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ یورپی یونین اور ممبر ممالک نے ہمیشہ بین الاقومی ایشوز پر کھل کر بات کی ہے جو خوش آئند ہے اب یورپی یونین اور ممبر ممالک مسئلہ کشمیر کے حل اور شہریت بل کی منسوخی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔
تازہ ترین