• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سےنوجوان قتل

لاہور(کرائم رپورٹر سے) راوی روڈ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق راوی روڈ کے علاقے قلعہ لکشمن سنگھ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ ارسلان محلے میں ہونے والی دو گروپوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان نے ارسلان پر ہی چھریوں سے حملہ کردیا۔ ارسلان کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا جبکہ مقتول گھر کا واحد کفیل تھا۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی تلاش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین