• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی فلاح وبہبودہماری زندگیوں کامشن ہوناچاہیے:راغب نعیمی

لاہور(وقائع نگار خصوصی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا ۔3روزہ میڈیکل کیمپ میں14سو سے زائد طلبہ ،طالبات اوراساتذہ کی آنکھوں اورخون کے ٹیسٹ کئے گئے۔کیمپ میں طلبہ وطالبات کو عینکیں ،ادویات فراہم کی گئیں۔فری میڈیکل کیمپ کے موقع پرناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کلب انٹرنیشنل کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانی فلاح وبہبود ہماری زندگیوں کامشن ہوناچاہیے۔تعلیم ،صحت اورآزاد ی ہرفرد کابنیادی انسانی حق ہے۔ہمارادارہ معاشرے کے ہزاروں خاندانوں کے بچوں کوتعلیم کے زیو رسے آراستہ کررہاہے کیوں کہ مستحق افراد کی خدمت کرہی ہم اپنی دنیاو آخرت سنوار سکتے ہیں۔
تازہ ترین