• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم وزن روٹی فروخت کر نے پر مزید72نانبائی گرفتار

پشاور( وقائع نگار ) ضلعی انتظامیہ پشاورکاکم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور پشاور کے مختلف علاقوں سے مزید72 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیاگیا ہےپجگی روڈ ʼصدر کے مختلف بازاروںʼ حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں، سول کواٹر، بھانہ ماڑی اور رامداس،چارسدہ روڈ جبکہکو ہاٹ روڈ پر مختلف نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن اور قیمت کا معائنہ کیا گیا کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر کم وزن روٹی فروخت کرنے اور 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے پر مزید72 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق پشاور میں 10 روپے روٹی کا وزن 115 گرام مقرر ہے اور اس ضمن میں نانبائیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق روٹی فروخت کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین