• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


گزشتہ سال پیش آنے والے سانحۂ تیز گام کے حوالے سے ریلوے کے چیف ایگزیکٹو دوست محمد لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرین میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جبکہ گیس سلنڈر بعد میں پھٹا۔

انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ریلوے انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر2019 ء کو تیزگام ٹرین میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

چیف ایگزیکٹو ریلوے دوست محمد لغاری کا کہنا ہے کہ آگ کوچ نمبر 12 میں ڈائننگ کار میں الیکٹریکل کیٹل استعمال کرنے اور تار گرم ہونے سے لگی، آگ لگنے کے بعد سلنڈر پھٹا۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ وائرنگ متاثر ہونے سے مسافر بوگی میں پہلے دھواں بھرا، پھر آگ لگی۔

یہ بھی پڑھیئے: سانحہ تیز گام میں جاں بحق خاتون زندہ ہوگئی

چیف ایگزیکٹو ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں ڈپٹی ڈی ایس اور کمرشل آفیسر سمیت 15 افراد ذمے دار قرار پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر 2019ء کو تیز گام میں لگنے والی آگ کے باعث پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے میں 76 مسافر جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے تھے۔

اس سانحے کے متعلق وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی اور تیل کی وجہ سے پھیلی ہے۔

تازہ ترین