• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے کلیم امام سے ذاتی اختلافات ہیں، نصرت سحر

پیپلز پارٹی کے کلیم امام سے ذاتی اختلافات ہیں، نصرت سحر


حکمران اتحاد میں شامل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ صوبے کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے آئی جی سندھ کلیم امام سے ذاتی اختلافات ہیں۔

ایک بیان میں نصرت سحر عباسی نے کہا کہ بطور آئی جی سندھ کلیم امام اچھا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ موجودہ آئی جی سندھ کلیم امام کو کام کرنے دیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے کراچی سے منتخب نمائندوں نے کلیم امام کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹانے کی مخالفت کی تھی۔

اس کے بعد کابینہ نے نئے آئی جی سندھ کا معاملہ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی باہمی مشاورت پر چھوڑدیا تھا۔

تازہ ترین