• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا خیبر کے باڑہ بازار میں جلسے سے خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا خیبر کے باڑہ بازار میں جلسے سے خطاب


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہاہےکہ تاریخ میں پہلی بار قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے83 ارب روپےمختص کیے ہیں۔

محمود خان نے خیبر کے باڑہ بازار میں جلسے سے خطاب کیا اور کہاکہ انصاف روزگار اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کےلیے ایک ارب مختص کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحصیل باڑہ کے معطل خاصہ دار، لیویز فورس اہل کاروں کو بحال کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہاکہ تحصیل باڑہ میں تباہ ہونے والے 50اسکولوں کی تعمیر نو کا کام فروری سے شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین