• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا


پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا ہے۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیراعظم اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے جنگجو اور غیر ذمے دارانہ بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے عالمی برادری سے بھارتی وزیراعظم کی دھمکیوں اور اشتعال انگیزی پر مبنی بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنی پالیسیوں کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں بھارتی وزیراعظم کے دھمکی آمیز بیانات صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا کررہے ہیں۔

دفترخارجہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی سوچ کی بدولت بھارت میں ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بالاکوٹ میں بھارتی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی جہاز گرایا اور پائلٹ گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جواب ہماری اہلیت، تیاری اور عزم جاننے کے لیے کافی ہونا چاہیے، پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کی اہلیت اور عزم کو کم نہ سمجھا جائے۔

تازہ ترین