• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، 100 میں سے97 مریض صحتیاب ہوجاتےہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا وائرس، 100 میں سے97 مریض صحتیاب ہوجاتےہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر 100 میں سے 97 مریض صحتیاب ہوجاتے ہیں۔

ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تک کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین میں مقیم تمام پاکستانی طلبا کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے کا عملہ مستقل رابطے میں ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ چین میں موجود تمام پاکستانیوں کی حفاظت حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے آج مزید 26 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 132 ہو گئی، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

چین کے شہر ووہان میں 4 پاکستانیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات کے بعد وہاں موجود پاکستانی طلبہ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

دو طلبہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 4 پاکستانیوں کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہم سب غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ خدارا پاکستانی سفارت خانہ ہمیں جلد از جلد ووہان سے نکالے۔

تازہ ترین