• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو معاشی ٹیم کی مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم کو معاشی ٹیم کی مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ


وزیراعظم عمران خان سے معاشی ٹیم نے ملاقات کی اور ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

وزیراعظم نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ مہنگائی مزید نہیں بڑھنی چاہیے ،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے معاشی ٹیم سے مزید کہاکہ اگر کابینہ اجلاس میں مہنگائی کی وجوہات نہیں بتاسکتے تو آج بتائیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں بڑھتی مہنگائی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کابینہ اجلاس میں یہ بھی کہاکہ مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی ،مجھے مس گائیڈ کیا جارہا ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ معاشی ٹیم میں اسد عمر ،حماد اظہر ،حفیظ شیخ ،عبدالرزاق داؤد سمیت 5 وزراء بیٹھیں اور مجھے مطمئن کریں کہ مہنگائی کیوں بڑھی ہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مہنگائی کنٹرول نہ ہونے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب بیان کی تردیدی کی ۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کنٹرول نہ ہونے سے متعلق وزیر اعظم سے منسوب بیان غلط ہے اور نہ ہی وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں مس گائیڈ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین