• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا 6 اداروں کی نجکاری مکمل کرنے کافیصلہ

حکومت کا 6 اداروں کی نجکاری مکمل کرنے کافیصلہ


تحریک انصاف کی حکومت نے رواں سال کے دوران 6 اداروں کی نجکاری مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت نے جن اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے، ان میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ( پی پی ایل)، ماڑی پٹرولیم اور ایس ایم ای  و دیگر شامل ہیں۔

اداروں کی نجکاری کے حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے پریس کانفرنس کی۔

فردوس اعوان نے کہا کہ رواں سال وزیر اعظم معیشت پر بوجھ بنے اداروں کی بحالی چاہتے ہیں۔

محمد میاں سومرو نے کہا کہ آر ایل این جی کے 2 پاور پراجیکٹس کے لیے 12 بولیاں ملی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے لاہور میں 840 کنال اور کراچی میں 50 کنال زمین دی گئی ہے۔

تازہ ترین