• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات

وزیراعظم سے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات


وزیرِ اعظم عمران خان سے خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے سینئر وزیر عاطف خان اور شہرام خان ترکئی نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور خیبر پختونخوا کے سیاسی امور زیر بحث آئے۔

ذرائع کے مطابق عاطف خان اور شہرام ترکئی نے اپنی برطرفی کے لیے لگائے الزامات پر وزیراعظم سے گفتگو کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈسپلن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جبکہ برطرف کیے گئے ارکان نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم جو بھی ذمے داری دیں گے وہ انہیں قبول ہوگی۔

گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کابینہ کے 3 وزراء کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، صوبائی کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنےجیسے الزام لگاکر وزارت سے فارغ کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزراء کی برطرفی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے اچھا اقدام قرار دیا تھا۔

تازہ ترین