• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی وسیم اختر مصطفیٰ کمال پر برس پڑے

میئر کراچی وسیم اختر مصطفیٰ کمال پر برس پڑے


میئر کراچی وسیم اختر سابق سٹی ناظم اور پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال پر برس پڑے، کراچی میں تجاوزات اور چائنا کٹنگ کا ذمے دار قرار دے دیا۔

وسیم اختر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانے والا خود کرپشن کے مقدمات بھگت رہا ہے، اُن سے پوچھا جائے مشرف صاحب نے جو 29ارب روپے دیے تھے، وہ کدھر گئے۔

میئر کراچی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اپنے دوستوں کو ٹھیکے دیتے رہے، اُن کے دور کی تعمیرات کا معیار جانچا جائے، اُن کے غیر معیاری کاموں کو مجھے ٹھیک کرنا پڑ رہا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے لائٹ ہاوس لنڈا بازار کے 297متاثرہ دُکانداروں کو نئی دکانیں الاٹ کردیں۔

متاثرین کی دُکانیں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مسمار کردی گئی تھیں۔

وسیم اختر نے کراچی میں چائنا کٹنگ اور تجاوزات کی ذمے دار سابق شہری حکومت کو قرار دیا۔

انہوں نے مصطفیٰ کمال اور پاک سرزمین پارٹی کا نام لئے بغیر بعض سنگین الزامات بھی لگائے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں چائنا کٹنگ کرنے والوں کی اکثریت کا خاتمہ ہوچکا، جو باقی بچے ہیں، اُن کا صفایا اگلے الیکشن میں ہوجائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ متبادل جگہ کی فراہمی کے ایم سی کی ذمے داری نہیں تھی مگر یہ کام متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے کیا۔

میونسپل کمشنر سیف الرحمن نے بتایا کہ اس کام کیلئے بلدیہ عظمی کراچی نے بہت محنت کی ہے۔

تازہ ترین