• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے برطرف وزرا کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم سے برطرف وزرا کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی


وزیراعظم عمران خان سے خیبرپختونخوا کے برطرف وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے عاطف خان اور شہرام ترکئی پر پارٹی معاملات میڈیا میں لے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عاطف خان اور شہرام ترکئی نے بھی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق دونوں برطرف وزراء نے بال وزیراعظم کے کوٹ میں اچھالتے ہوئے کہاکہ اب جو بھی آپ کا فیصہ ہوگا، ہم سرتسلیم خم کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سابق صوبائی وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی کی صوبائی کابینہ میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے دونوں وزراء کو ان کی سابقہ وزراتوں پر واپس بحال کیاجائے گا۔

تازہ ترین