• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان


سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ11 سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔

چھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 11 اپرایل کو میزبان مُلک ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

29 واں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 11 سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان ملائیشیا ، پاکستان ، آسٹریلیا ، کینیڈا ، جاپان اور کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں ، ایونٹ میں روزانہ تین میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ہاکی ٹیم 11 اپریل کو ملائیشیا ، 12 اپریل کو کینیڈا ، 14 اپریل کو کوریا، 15 اپریل کو جاپان اور 17 اپریل کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔

18 اپریل کو ایونٹ کے فائنل سمیت دیگر پوزیشنز کے میچز کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین