• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت میں ’کورونا‘ کا پہلا کیس سامنے آ گیا

بھارت میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک شہری میں چین کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کا پہلا کیس ایک طالب علم میں سامنے آیا ہے، جو چین کے شہر ووہان کی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہے۔

ٹیسٹ مثبت آنے پر مریض کو کیرالہ کے ایک اسپتال میں الگ حصے میں رکھا گیا ہے۔

طبی حکام کا کہنا ہے کہ مریض کی طبیعت بہتر ہے اور اس کی صحت کی صورتِ حال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا وائرس، خنجراب پاس کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر

دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 180 ہو گئی ہے جبکہ اب تک پونے 8 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھئے :چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 180 ہو گئی


دسمبر میں ووہان شہر سے شروع ہونے والا مرض اب تک 18 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

کرونا وائرس کی صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا، عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے پوری دنیا کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وائرس کے پھیلاؤ کے سبب گوگل نے چین میں تمام دفاتر عارضی طورپر بند کرنے کااعلان کیا ہے، کورونا وائرس سے ہانگ کانگ اور تائیوان کی اسٹاک مارکیٹیں بھی متاثرہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، کورونا کے مشتبہ مریض صحتیابی کے بعد گھر روانہ

کورونا وائرس کے ممکنہ اثرات سے بچنے کے لیے آسٹریلیا پہنچنے والی چین کی خواتین فٹ بال ٹیم کو برسبین کے ایک ہوٹل میں الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔

ادھر چین کے شہر ووہان سے200 کے قریب امریکی شہریوں کو لے کر خصوصی پرواز کیلی فورنیا پہنچ گئی۔

ایئر پورٹ پر خصوصی لباس میں موجود ڈاکٹرز کی ٹیم نے مسافروں کا استقبال کیا۔

وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چین سے آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے خصوصی مراکز میں رکھا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین