• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نجکاری کمیشن 5 ارب 72 کروڑ کی خلاف قواعد سرمایہ کاری کا انکشاف

نجکاری کمیشن 5 ارب 72 کروڑ کی خلاف قواعد سرمایہ کاری کا انکشاف


نجکاری کمیشن پاکستان کی 2007 سے 2012 کے دوران 5 ارب 72 کروڑ روپے کی خلاف قواعد سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہوا۔

سیکریٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ کمیشن نے 2007 سے 2012 کے دوران 5 ارب 72 کروڑ روپے کی خلاف قواعد سرمایہ کاری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم دس نجی بینکوں میں رکھی جن میں سے تین کے نمائندے نجکاری بورڈ میں بھی شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت نجکاری کمیشن کے کم و بیش 2 ارب روپے بینکوں میں پڑے ہیں۔

پی اے سی نے نجکاری سے اب تک حاصل ہونے والی آمدن اور نجکاری کمیشن کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین