• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برطانیہ اور فرانس نے بھی اپنے شہریوں کو چین سے نکال لیا

برطانیہ اور فرانس نے بھی اپنے شہریوں کو چین سے نکال لیا


چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث برطانیہ اور فرانس نے بھی اپنے شہریوں کو چین سے نکال لیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا پہلے ہی اپنے شہریوں کو چین سے نکال چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا، انڈونیشیا اور ملائیشیا اپنے شہریوں کو چین سےنکالنے کی تیاری کررہے ہیں۔

دوسری جانب ترکی اور کینیا کی ایئرلائنز نےچین کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں، جرمنی اپنے 100 شہریوں کو چین کے شہر ووہان سے نکالنے کے لیے آج طیارہ بھیجے گا، چین سے آنے والے جرمن شہریوں کو 2 ہفتوں کے لیے الگ ایک فوجی بیس میں رکھا جائے گا۔

ووہان میں پھنسے بھارتی شہریوں کو نکالنے کے لیے بھارتی طیارہ آج روانہ ہوگا۔

سنگاپور نے چین کے کسی بھی حصے سے آنے والے افراد کے داخلے پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا چین کے دیگر شہروں میں اپریل یا مئی تک مزید پھیلے گی۔

ماہرین کےمطابق جون، جولائی میں کورونا وائرس میں کمی آنا شروع ہوگی۔

علاوہ ازیں دنیا بھرمیں کورونا وائرس کا خوف برقرار ہے، چین میں ہلاکتوں کی تعداد 212 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس پر گزشتہ روز ہونے والے پہلے اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کورونا وائرس کو ’عالمی ایمرجنسی‘ قرار دے چکا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین