• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ


وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی جنوری کی قیمتیں آئندہ ماہ (فروری) کے لیے بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کی سفارش کی تھی۔

سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے اور پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فروری میں پرانی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزرات خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 127 روپے 26 پیسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 66 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی جو اب 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گزشتہ ماہ نئے سال کے آغاز پر حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

تازہ ترین