• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کورونا کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کر لی: ڈاکٹر ظفر

ڈاکٹر ظفر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام


وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ الحمد للّٰہ! پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اس حوالے سے قومی ادارۂ صحت NIH کی قیادت اور ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این آئی ایچ قیادت اور ٹیم کی تشخیص کے لیے ری ایجنٹ کو محفوظ بنانے میں محنت پر تعریف کرتا ہوں۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہفتے کی رات تک پرائمر کٹ کے وطن پہنچنے کا دعویٰ کیا تھااور کہا تھا شام تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے کٹس ہمیں مل جائیں گی جس کے بعد کل سے پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی جا سکے گی تاہم کل کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے طبی آلہ پاکستان نہیں پہنچ سکا تھا۔

اس سلسلے میں قومی ادارۂ صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ جاپان سے درآمد کی جانے والی پرائمر کٹ براستہ چین پاکستان پہنچے گی تاہم چین سے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث پیر کی شام تک ہی کٹ کا پاکستان پہنچنا ممکن ہو پائے گا۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 45 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اس موذی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 304 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا کے مریضوں کو چین سے نہیں نکالا جائے گا، ڈاکٹر ظفر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مزید 2600 سو کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے بعد چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 300سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے چین کے متاثر صوبے ہوبائی کے شہر ہوانگ گانگ Huanggang میں726 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق ہزاروں ڈاکٹر اور نرسیں گھر گھر جا کر علاج معالجے اور ویکسی نیشن میں مصروف ہیں۔

امریکا میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین