پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے جائزہ مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریساڈبن نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد 3 فروری سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ٹریساڈبن نے کہا کہ دورے کے اختتام پر آئی ایم ایف وفد اپنی رپورٹ جاری کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جائزہ مشن کی رپورٹ کے بعد آئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط سے متعلق فیصلہ کرے گا جبکہ مذاکرات میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کے قانون کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ پاور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا قانون میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔