• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بولٹن مارکیٹ کے تاجروں نے دکانیں دیر سے کھولنے کی روایت توڑدی

کراچی: بولٹن مارکیٹ کے تاجروں نے دکانیں دیر سے کھولنے کی روایت توڑدی


کراچی میں اہم ترین تجارتی بازار بولٹن مارکیٹ کے تاجروں نے دکانیں دیر سے کھولنے کی روایت توڑ ڈالی۔

شہر قائد میں آج کچھ مارکیٹیں دوپہر 12 بجے کے بجائے صبح ساڑھے 8 بجے ہی کھل گئیں۔

بولٹن مارکیٹ میں صبح ساڑھے8 بجے دکانیں کھلیں تو دیگر مارکیٹوں نے بھی اس تقلید میں دکانیں صبح ساڑھے 8 بجے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

خریداروں نے بھی بولٹن مارکیٹ میں دکانیں جلد کھولنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

کراچی کے ان روایت شکن دکانداروں نے اس حوالے سے کہا کہ دکانیں صبح جلدی کھولیں گے اور شام کو ساڑھے6 بند کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گھر جلدی پہنچ کر بچوں کو بھی وقت دیں گے۔

تازہ ترین