• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: دریا پر دیو ہیکل آئس ڈسک سیاحوں کی توجہ کا مرکز


دنیا بھر کے مختلف ممالک میں جہاں کڑاکے کی سردی اور برف باری کے باعث موسم نے جہاں لوگوں کی زندگی مفلوج کر رکھی ہے، وہیں قدرت کے تخلیق کردہ حسین نظارے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ایسا ہی ایک نظارہ آجکل امریکی ریاست مین کے شہر ویسٹ بروک (Westbrook) میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں برفیلے موسم نے دریا پر قدرت کا حسین نظارہ تخلیق کرڈالا۔

برفانی موسم کے باعث جہاں دریا جم گیا وہیں اسکی تہہ پر جمی برف خود بخود کئی فٹ قطر کی بڑی آئس ڈسک میں تبدیل ہو گئی۔

دریا کی سطح پر موجود برف کی پلیٹ پانی کے بہاؤ کے ساتھ گھڑی کی مانند مسلسل گھوم رہی ہے، جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

سیاح یہاں پہنچ کر نہ صرف یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر تے دکھائی دے رہے ہیں بلکہ اس آئس ڈسک پر کھڑے ہو کر ویڈیو بھی بنوا رہے ہیں۔

تازہ ترین