• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی فروغ کیلئے وفاقی حکومت ضروری سہولتیں فراہم کرے، اکرام دھاریجو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت سنجیدہ ہوکر صنعت کو فروغ دینے کے لئے بنیادی ضروتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے، صنعت کاری سے ہیملازمت کے مزید نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے پیر کواپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کہ دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صنعتکاروں کو سہولتیں میسر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وفاقی حکومت کے کانوں تک صنعتکاروں کو درپیش ڈھیر سارے مسائل کی بات کیوں نہیں جاتی۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے سوال کیا کہ کیوں ملکی معیشت میں شہ رگ کی حیثیت رکھنے والے صنعتکاروں کو سہولتیں دینے کہ بجائے وفاقی حکومت گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے عذاب میں مبتلا کرکے رکھا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اس ضمن میں فوری طور اپنا مثبت کردار ادا کرے ورنہ معاشی صورتحال مزید ابتر ہوجائے گی۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وزیراعظم کے بیرون ممالک کے دوروں سمیت دیگر اخراجات ان کے دوست اٹھا رہے ہیں اچھی بات ہے لیکن عوام کے اخراجات پر آئے دن مہنگائی کا بوجھ کیوں اور کس کے کہنے پر ڈالا جا رہا ہے انہیں یاد رکہنا چاہئیے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور اگر عوام ہی خوشحال نہیں ہوگی تو ترقی کس کے کام آئے گی۔

تازہ ترین