• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کیلئے سیمینار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کیلئے کراچی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے سیمینار کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تھے۔ اس موقع پر پرنس آغا احمد زئی صوبائی و زیر خزانہ ظہور بلیدی صوبا ئی وزیر خوراک عبدالرحمان کھتران صوبائی مشیر کھیل عبداخالق ہزارہ صوبائی وزیر عارف جان محمد حسنی صوبائی مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشریʼ رند پرنس آغا عمر احمد زئی چیف سیکرٹر ی بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور مختلف ممالک کے سفارکاروں، ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشنز، ہوٹل مالکان سمیت سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد موجود تھے۔ بلوچستان کے وہ خوبصورت مقامات جو اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں ان کو اجاگر کیا گیا ہے، سیمینار کے انعقاد کا مقصد دنیا میں بلوچستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔

تازہ ترین