• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرو ریٹڈ انڈسٹری پر اضافی ٹیکسز سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی ذیلی کمیٹی نے زیرو ریٹڈانڈسٹری پر اضافی ٹیکسوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی‘ کنوینر کمیٹی نے کہا کہ ای سی سی کے فیصلے کے مطابق جو ریٹ طے کیا گیا پاور ڈویژن اسے ماننے سے کیوں انکاری ہے‘ ذیلی کمیٹی تجارت و ٹیکسٹائل کا اجلاس کنوینر یعقوب شیخ کی صدارت میں ہوا، اضافی ٹیکسز کے معاملے پر شائستہ پرویز ملک نے کہا زیرو ریٹڈ سیکٹر کیلئے جنوری 2019 میں 6.5 سینٹ فی یونٹ کا ٹیرف مقرر کیا گیا،اس میں تمام ٹیکسز شامل تھے ، اب پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں ٹیکسز شامل نہیں تھے،زیرو ریٹیڈ انڈسٹری اس اقدامات کیخلاف 10 فروری سے احتجاج کررہی ہے۔

تازہ ترین