• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقی ممالک کو پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کا منصوبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے افریقی ممالک کو پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے مارکیٹ انٹلی جنس جمع کرنا شروع کردی ہے۔ افریقی مارکیٹ کے تقاضوں کو سمجھنے کے ساتھ قرنطینہ روابط کو مضبوط بناکر افریقہ کی 3.7 ارب ڈالر کی مارکیٹ میں سے خاطر خواہ شیئر حاصل کیا جائے گا۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد کے مطابق پاکستان افریقہ کانفرنس نے افریقی مارکیٹ میں پاکستانی پھل سبزیوں اور دیگر مصنوعات کے لیے امکانات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کانفرنس نے پاکستان کی بیرونی تجارت کو ایک نیا رخ دیا ہے۔ایسوسی ایشن نے کانفرنس کے انعقاد کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ افریقہ ایشیا کے بعد سب سے بڑی مارکیٹ بن کر ابھر رہا ہے افریقی ممالک کی مجموعی درآمدات 576 ارب ڈالرہے جس میں۔ پاکستان کا حصہ 0.2 فیصد سے بھی کم ہے اور پاکستان سے افریقہ کو 1.4 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں۔ پاکستان کے برعکس بھارت نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ اپنی ثقافت کے زریعے افریقہ کی مارکیٹ پر کافی حد تک غلبہ حاصل کرلیا ہے۔وحید احمد کے مطابق پاکستانی برآمدی صنعتوں اور حکومتوں نے افریقی مارکیٹ میں پائے جانے والے امکانات کو نظر انداز کیا اور صرف امریکا، یورپ اور دیگر روایتی منڈیوں ہر توجہ مرکوز رکھی جہاں مسابقت روز بہ روز دشوار ہورہی ہے۔ نیروبی میں ہونے والی حالیہ کانفرنس میں شریک افریقی ملکوں نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تازہ ترین