کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت میں 450روپے فی تولہ کی کمی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 1579ڈالر فی اونسہوگئی ، جبکہ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 450روپے کی کمی سے 91050روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 385روپے کی کمی سے78061روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے برقرار رہی۔