• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 3 پیسے بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں استحکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ، انٹر بینک پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 3پیسے کا اضافہ ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ، یورو ،برطانوی پاونڈ ،سعودی ریال اور یوے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3پیسے کا اضافہ ہواجس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.42روپے سے بڑھ کر 154.45روپے اور قیمت فروخت 154.52روپے سے بڑھ کر 154.55 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154.30روپے اور قیمت فروخت 154.60روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 15پیسے کی کمی سے 170.25روپے سے گھٹ کر 170.10روپے اور قیمت فروخت 171.75روپے سے گھٹ کر 171.60روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید 202.50روپے سے گھٹ کر 201روپے اورقیمت فروخت 204روپے سے گھٹ کر 203روپے ہوگئی۔

تازہ ترین