• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیم، کرونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق

یورپ کے ملک بیلجیم میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بیلجیم کے وزارت صحت کے حکام نے کورونا وائرس سے متعلق تصدیق اپنی بنائی گئی خصوصی ویب سائٹ پر جاری کی ہے، وزارت کے حکام نے مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن مذکورہ مریض اس گروپ کا حصہ تھا جسے چائنہ کے متاثرہ علاقے سے دوسرے یورپین شہریوں کے ہمراہ خصوصی جہاز کے ذریعے ویک اینڈ پر لایا گیا تھا۔

9 شہریوں پر مشتمل اس گروپ کو واپسی پر ملٹری اسپتال کے خصوصی وارڈ میں رکھ کر ان کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھئے: چین میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک


ٹیسٹ کے دوران ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ باقی افراد میں مرض کی علامات نہیں پائی گئیں ہیں جبکہ متاثرہ مریض کو برسلز کے سینٹ پیٹرز اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین