• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایک بار پھر گیس کی قیمت میں اضافہ مؤخر کر دیا۔

مشیرِ خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔

اجلاس میں مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ جلدی بازی میں نہیں کریں گے، گیس کی قیمتوں میں تجاویز کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کی تجاویز دی جائیں، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا متبادل بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیئے: حکومت کا گیس قیمت اور میٹر رینٹ بڑھانے کا فیصلہ

اجلاس کےدوران ای سی سی نے وزارتِ اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری بھی دے دی اور وزارت ِاطلاعات کو اپنے وسائل سے ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

تازہ ترین