• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 طالبعلم بغیر اسکریننگ چین سے پاکستان پہنچ گئے

2 طالبعلم بغیر اسکریننگ چین سے پاکستان پہنچ گئے


چین سے 2 طالب علم بغیر اسکریننگ کرائے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق دونوں طلباء کے بارے میں چینی حکام نے محکمہ صحت کو بتایا۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بغیر اسکریننگ چین سے دونوں طالب علم براستہ کوالالمپور، لاہور پہنچے ہیں۔

سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ نے کہا کہ پولیس کی مدد سے دونوں طالب علموں کو تلاش کرلیا گیا ہے۔

سی ای او ہیلتھ نے مزید کہا کہ دونوں طلباء میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ہے۔

محکمہ صحت گوجرانوالہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے تک دونوں افراد اپنے گھروں پر ہی رہیں گے۔

تازہ ترین