• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پنجاب حکومت کا جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


حکومت پنجاب نے جعلی اور نقصان دہ کاسمیٹکس مصنوعات تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی حکومت نے دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں غیرمعیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنیوالے مافیا پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومتیں سوتی رہیں اور جعلسازی کے ذریعے عوام لُٹتے رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنے والے مافیا کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ غیر معیاری کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنے والے عوام کی صحت سے بھی کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ کو صوبائی کابینہ نے منظور کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایکٹ کی منظوری سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ کینسر، الرجی، جِلد کے امراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اوریجنل برانڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی اور دکانوں پر جعلی اور غیر معیاری کاسمیٹکس مصنوعات کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کاسمیٹکس کے سیل پوائنٹس کی لائسنسنگ کا مقصد اوریجنل چَین سپلائی کے ذریعے اصل مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں سیفٹی آف کاسمیٹکس سے متعلق شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین