• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر اور آئی ایم ایف میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا

ایف بی آر اور آئی ایم ایف میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا


پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دوسرے جائزہ مشن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان مذاکرات میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم کرنے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 55 سو ارب روپے سے کم کرکے 5 ہزار250 ارب روپے تک کر چکا ہے۔

ایف بی آر کا مؤقف ہے کہ موجودہ ہدف پورا کرنے کے لیے مزید ٹیکس لگانا پڑیں گے، جس سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا جو پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔

آئی ایم ایف کا دوسرا جائزہ مشن پاکستان کو 44 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کے لیے 13 فروری تک پاکستان کے دورے پر ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر موجودہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 48 سو ارب روپے مقرر کرنا چاہتا ہے۔

آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ پاکستان ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں پہلے ہی دو سو 50 ارب روپے کی کمی کر چکا ہے، مزید کمی پر رضا مند نہیں ہو سکتے۔

تازہ ترین